حکومت نے ملک کو بدترین لوڈ شیڈنگ بحران میں مبتلا کردیا ، فواد چوہدری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا  ہے کہ حکومت نے ملک کو بدترین لوڈ شیڈنگ بحران میں مبتلا کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ خرم دستگیر تو کھابوں میں مصروف ہیں، گوجرانوالہ کے اکھاڑے ان کے منتظر ہیں مہربانی کریں اور استعفیٰ دے کر گوجرانوالہ پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ مصدق ملک شریف آدمی ہیں وہ خود ہی عزت سے علیحدہ ہو جائیں، جب آپ سے کام چل نہیں رہا تو چمٹے رہنے کا فائدہ؟ ۔