اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے قبضے سے 3 کلو ہیروئن برآمد


اسلام آباد(صباح نیوز) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف)کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے تین کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد خالد بحرین جانے کے لئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا۔

ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے سامان کی سکیننگ کے دوران مسافر کے ایک بیگ کو مشکوک قرار دیا۔

تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کے بیگ کی تہہ میں ہیروئن مہارت سے چھپائے جانے کی نشاندہی ہوئی۔اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 3.054 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے منشیات کی بحرین سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔