متحدہ اپوزیشن نے آئینی ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی


اسلام آباد(صباح نیوز)متحدہ اپوزیشن نے آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے کمیٹی بنا دی۔

اپوزیشن نے بدھ کو حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل سمیت دیگر ترامیم کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی قائم کردی ہے، کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے عطا تارڑ اور پیپلزپارٹی کے ہی کامران مرتضی شامل ہوں گے۔