اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان کی دو ٹیمیں ہواوے کے بین الاقوامی آی سی ٹی مقابلوں 2021-22 مقابلوں میں مشرق وسطی کی نماندگی کریں گی۔ ہایر ایجوکیشن کمشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے منعقد ہونے والے پانچویں ہواوے آی سی ٹی مقابلوں کے مشرق وسطیٰ ریجن میں پہلی اور دوسری پوزیسن حاصل۔کرنے والی ٹیمیں ماہ جون میں چین کے شہر شینژن (Shenzhen) میں ہونے والے عالمی فانل مقابلوں میں مشرق وسطی کی نماندگی کرنے والی آٹھ ٹیموں میں شامل ہو گی ہیں۔
عالمی فانل مقابلے پوری دنیا میں براہ راست نشر کیے جا ئیں گے۔ ہواوے آی سی ٹی مقابلے براے 2021-22کا آغاز جون 2021 میں ہوا تھا جبکہ یہ مقابلے مختلف مراحل پہ مشتمل ہوتے ہیں۔ ان مراحلہ میں قومی سطح پر مقابلوں کے بعد قومی فانل میں فتح حاصل کرنے والی ٹیمیں ریجنل مقابلوں میں شرکت کرتی ہیں جبکہ ریجنل مقابوں کے فاتحین عالمی مقابلوں میں اپنے متعلقہ ریجن کی نماندگی کرتے ہیں۔
امسال ان مقابوں میں جدید ٹیکنالوجیز بشمول آرٹیفشل انٹیلیجنس، کلاڈ کمپیو ٹنگ اور بگ ڈیٹا جیسے اہم موضوعات کو شامل کیا گیا تھا۔ رواں سال 85 ممالک کی دو ہزار یونیورسٹیز کے تقریبا 125,000 طلبا وطالبات نے شرکت کی۔ مشرق وسطی کے ریجنل مقابلوں میں پہلی پوزیشن پر آنے والی پاکستانی ٹیم میں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو سے بھاگ چند میگوار اور ستیش کمار، فہیم یار کھوہور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سیدہ اقرا فاطمہ شامل ہیں۔
دوسرے نمبر پر آنے والی پاکستانی ٹیم میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے حافظ محمد رضوان، ورچوئل یونیورسٹی اسلام آباد کے عدنان علی، مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے مختار میمن اور الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سانسز یو ای ٹی لاہور کے محمد سلمان شامل ہیں۔ عالمی آ ئی سی ٹی مقابلوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوے ہواوے پاکستان کے سربراہ مارک مینگ کاکہنا تھا کہ آی سی ٹی مقابلوں کابنیادی مقصد نوجوان نسل کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہواوے ایسی کمیونٹیز کو جہاں کمپنی کام کر رہی ہے کی بہتری اور جدت سے ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔
ہواوے کے سربراہ کا کہناتھا کہ اردن اور پاکستان کی ٹیموں نے پچھلے سال عالمی مقابلے کے فائنل میں جگہ بنائی تھی اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان سے ہماری ٹیمیں اس سال بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ہواوے کے انڈر گریجویٹ طالب علموں کے لیے منعقد ہونے والے انوویشن مقابلے مسلسل دوسرے سال آی سی ٹی مقابلوں کے ساتھ ساتھ ہو رہے ہیں۔ انوویشن مقابلوں کے ذریعے انڈر گریجویٹس اور انکے اساتذہ کو کار آمد ایپس بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز بشمول آرٹیفشل انٹیلیجنس، کلاڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا جیسی سہولیات تک رسای کو آسان بنایا جاتا ہے۔
کنکشن، گلوری، فیوچر” کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقد ہونے والے کے ساتھ آی سی ٹی مقابلے سیکھنے کے عمل او اور ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ مقابلے نئے آنے والے طلبا کے لیے ایک بین الاقوامی اسٹیج فراہم کرتے ہیں۔