بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری


اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اپریل کے مہینے کے لیے بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

بجلی مہنگی کرنے سے کے الیکٹرک اورلائف لائن صارفین کے علاوہ ملک بھر کے تمام صارفین پر 51 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزینگ ایجنسی (سی پی پی اے)کی جانب سے اپریل کے مہینے کے لیئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

سی پی پی اے نے اپریل کے مہینے کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی چار روپے چھ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کی جانب سے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ اورنوٹیفکیشن  بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوران سماعت نیپرا حکام کی جانب سے کہا گیا کہ اپریل میں گیس سے 7.82اورایل این جی سے 10.78فیصد بجلی پیدا کی گئی اوراس کمی کو فرنس آئل چلا کر پورا کیا گیا۔