کراچی(صباح نیوز)کراچی کے سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائر افسر سائٹ محمد اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگی آگ پر ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، آگ بجھانے میں 9 فائر ٹینڈر، 2 باوزر اور ایک اسنارکل استعمال کی گئی۔
فائر افسر نے کہا کہ آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی تاہم جس کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب فیکٹری کے ملازم نے بتایا کہ رات میں صرف چوکیدار اور چند ایک لوگ ہوتے ہیں، تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔