اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے معیاری انفراسٹراکچر کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔ سیالکوٹ ،کھاریاں، راولپنڈی موٹروے منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیالکوٹ ،کھاریاں، راولپنڈی موٹروے منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں این ایچ اے حکام نے بتایا کہ کم لاگت پر معیاری شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز ہے۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 10753 کلومیٹر طویل 27 نئی شاہراہوں کے منصوبوں کا آغاز کیا گیا، 4 رویہ شاہراہ فی کلومیٹر لاگت کا تخمینہ 17 کروڑ ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے 37 کروڑ روپے خرچ کئے۔
سیالکوٹ کھاریاں موٹروے بھی سیالکوٹ لاہور موٹروے سے 10 کروڑ روپے فی کلومیٹر کم لاگتپر تعمیر ہو رہی ہے۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے معیاری انفراسٹراکچر کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔ سیالکوٹ ،کھاریاں، راولپنڈی موٹروے منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کم سے کم لاگت پر معیاری انفراسٹرکچرتعمیر کیا جائے۔