حریت پسند لیڈر محمدیاسین ملک کو نہ بچایا گیا تو بھارت تمام حریت پسند قیادت کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے منصوبے میں کامیاب ہوگا،کشمیری قیادت


اسلام آباد(صباح نیوز) حریت پسند لیڈر محمدیاسین ملک کو نہ بچایا گیا توتمام حریت پسند قیادت کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے منصوبے میں کامیاب ہوگا،اس سلسلے میں حکومت پاکستان کو اپنے تمام سفارتی اور سیاسی ذرائع کو متحرک کرنے کے لئے فوری ٹھوس حکمت عملی کا اعلان کرنا چاہیے جبکہ حکومت آزا دکشمیر بھی تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنا عملی کردار ادا کرے ، پاکستان میں غیر ملکی سفارتکاروں کو بلاکر انہیں فاشسٹ مودی سرکار کے مذموم عزائم سے اگاہ کیا جائے اور عالمی سطح پر بھی مربوط کوششوں کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لئے چین سمیت دوست ممالک کے ساتھ فوری رابطہ کیا جائے، میرواعظ  مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہداء حول سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں ر ائیگان نہیں جا ئیں گی بھارت کشمیریوں پر ظلم و جبر کے تمام ہتھکنڈے آزما لے وہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا ، عالمی برادری بھارتی مظالم اور  نریندر مودی کی انتہا پسند پا لیسیوں کا نوٹس لے.

ان خیالات کا اظہار مقررین نے گزشتہ روزیہاں کشمیرہاوس میں کشمیری رہنماوں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کے یوم شہادت پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس  سے خطاب کرتے ہوے کیا،تقریب کا اہتمام حریت کانفرنس اور کشمیر لبریشن سیل نے مشترکہ طور پر کیا تھا،  تقریب  کے مہمان خصوصی وزیر حکومت آزادکشمیر خواجہ فاروق احمد تھے جبکہ اس کی صدارت کنو ینئر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ محمد فاروق رحمانی نے کی ،

کنو ینئر تحریک حریت کشمیر غلام محمد صفی، حریت کانفرنس کے راہنماوں محمد فیض نقشبندی، محمود احمد ساگر، سیکرٹری کشمیر لبریشن سیل محمد اعجاز لون، سیکریٹری انفارمیشن پی ٹی آئی آزادکشمیر ارشاد محمود اور حریت رہنماء الطاف احمد وانی نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں آزاد و مقبوضہ کشمیر کے دیگر قائدین کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے بھی شرکت کی،

تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ بھارت ظالمانہ کار روائیوں سے باز رہے  یسین ملک کو دی جانے والی سزا غیر قانونی ہے  عالمی برادر ی حریت قاہدین کو دی جانے والی سزاوں پر خاموشی کا روزہ توڑے اور اپنا رول ادا کرے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کشمیر آگ میں جل رہا ہے اس اگ کو بجھانا ہوگا، حکومت آزاد کشمیر کے اختیار میں جو کچھ ہے وہ کررہی ہے،

اس موقع پر ہم میں سے ہر ایک کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا  یہ نازک وقت ہے اگر یسین ملک کو کھو دیا تو پھر بھارت باقی حریت قیادت کو ایک ایک کرکے ختم کردے گا جس طرح بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے راہنماوں کو غدار قرار دے کر ایک ایک کرکے بزرگوں کو سزاے موت دی گئی ہے پھانسی پر لٹکا دیا ہے  ہمیں کسی خوش فہمی میں نہیں ہونا چاہیے بھارتی وزیر اعظم ہٹ دھرم ہے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے پاکستا ن ہمارا وکیل ہے اسے اپنی بہتر وکالت کا حق اس وقت ادا کرنا ہوگا  میں آزاد حکومت اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس مرحلے پر مشترکہ اواز اٹھائیںگے ہمیں یکجان ہوکر آواز اٹھانا ہوگی اور بھرپور گا آواز اٹھانا ہوگی مشیر امور کشمیر قمر زمان قائرہ  تمام کشمیری قیادت کے ساتھ مشاورت کرکے لائحہ عمل طے کریں ، آزاد کشمیر حکومت تمام سیاسی اختلات کو ایک طرف رکھ کر تمام سیاسی جماعتوں  کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھا ئے گی  وزیر اعظم آزاکشمیر  سابق وزیر اعظم عمران خان سے اس  حوالے سے رابطہ کریں گے ،

کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس  محمد فاروق رحمانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کشمیری بھارت کے تمام تر ظلم وجبر کے باوجود آزادی کی تحریک جاری رکھیں گے  بھارت کی طرف سے حریت قیادت کے خلاف اٹھاے جانے والے اقدامات پر حکومت آزاد کشمیر اور آزاد خطہ کی سیاسی قیادت کو کردار ادا کرنا ہوگا  یسین ملک کی جان بچا کر ہم باقی قائدین کی جانیں بھی بچا سکتے ہیں  میر واعظ مولوی فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی قربانی ناقابل فراموش ہے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوے غلام محمد صفی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں کشمیری ملت نے تاریخ ساز قربانیاں پیش کی ہیں  یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاہیں گی حریت قائدین نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اس تحریک کو مضبوط کیااکیس مئی کا دن شہداء کشمیر کو یاد کرنے کا دن ہے، اس دن کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ظلم کے تمام ہتھکنڈے آزمائے جارہے ہیں لیکن کشمیری قوم پورے عزم و حوصلے سے اپنی آزادی کی تحریک کو ہرحال میں جاری ر کھے گی، حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر نہ صرف اجاگر کرے بلکہ اس  کے حل کیلیے اقدامات کرے اور مسلہ کشمیر کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل  سے ہی خطے میں امن قائم ہوگا،

کشمیریوں کی مرضی و منشا کے بغیر مسئلہ کشمیر کا کوئی حل کشمیریوں کو قبول  نہ ہوگا ہم پاکستان کو مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ایک مضبوط و مستحکم پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے، حریت راہنما الطاف احمد وانی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ  ہماری طرف سے یسین ملک کی سزا پر جس طرح کی آواز اٹھ رہی ہے وہ ناکافی ہے یسین ملک کو نہ بچا سکے تو پھر کوئی بھی نہیں بچے گا ازاد خطہ کی حکومت اور سیاسی جماعتیں اس موقع پر باہر نکلیں احتجاج کریں آج یاسین  ملک کی گردن پھندے کے قریب ہے ان کی گردن کو بچانا ہے،

محموداحمد ساغر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اس مرحلے پر خواب غفلت سے بیدار ہو کشمیر اگر اپ کے جسم کا حصہ ہے تو اس کو بچانے کیلیے باہر نکلیں اور آواز اٹھائیں،  وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے ،انہوں نے حکومت آزاد کشمیر کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد اور یاسین ملک سمیت دیگر بھارت و کشمیر کے جیل خانوں میں قید کشمیری قیادت کو بچانے کے لئے آگے آکر عملی اقدامات اٹھائے ، حریت کانفرنس کے راہنما سید فیض نقشبندی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میرواعظ مولوی فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون  کی خدمات  تادیر یاد رکھی جا ئیں گی ،

انہوں نے کہا کہ دونوں کشمیری  شہید رہنماوں وحول اور دیگر شہداء کا خون ضائع نہیں ہوگا اور کشمیر ی بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد ہونگے،  ارشاد محمود نے کہا کہ بھارت حریت قاہدین کو ایک ایک کرکے راستے سے ہٹا رہا ہے اگر بھارت  یسین ملک کو سزا دینے میں کامیاب ہوگیا تو پھر باقی حریت قائدین بھی بھارت کے نشانے پر ہوں گے  یسین ملک کو بچانے کی کوشش کی جائے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جزل کشمیری قیادت کو دی جانے والی ظالمانہ سزاوں کا نوٹس لیں اور یسین ملک کو بچائیں،

بھار ت ہمیں نئی نئی چالوں میں الجھا کر اپنے مذموم منصوبوں کو مرحلہ وار عملی جامہ پہنا رہا ہے حدبندی کمیشن کی سفارشات کے بعد یاسین ملک پر فرد جرم عائد کرنا مودی سرکار کی ان ہی چالوں یا ہتھکنڈوں کا حصہ ہے ،ہمیں بھارت کے ان عزائم کو ناکام بنانے کے لئے موثر اور فوری حکمت عملی اپنانا ہوگی،تقریب کے آخر میں شہید مولوی محمد فاروق ،شہید عبدالغنی لون ،حول اور دیگر شہداء اور کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعاء کی گئی،