کراچی (صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کونسل کے رکن روزنامہ بھاشا نیوز بشام کے جوائنٹ ایڈیٹر نعمت اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے قائم مقام صدر کاظم خان، قائم مقام سیکرٹری جنرل عامر محمود، نائب صدور سردار خان نیازی، اکرام سہگل، ارشاد احمد عارف، انور ساجدی، ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ خان، سابق سیکرٹری جنرل اعجازالحق، ڈاکٹر جبار خٹک، جوائنٹ سیکریٹری غلام نبی چانڈیو، طاہر فاروق، عارف بلوچ، تنویر شوکت، شکیل احمد ترابی، فنانس سیکریٹری سید حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکرٹری عبدالرحمان منگریو سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے رکن روزنامہ بھاشا نیوز بشام کے چیف ایڈیٹر کفایت اللہ خان کے چھوٹے بھائی جوائنٹ ایڈیٹر نعمت اللہ خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین۔