امریکہ میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا


واشنگٹن(صباح نیوز)منکی پاکس کی بیماری یورپ کے بعد امریکہ میں بھی پہنچ گئی۔امریکہ میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس میں کینیڈا کے شہری  میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔

رواں سال امریکہ میں منکی پاکس کا یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے،اس بیماری میں مبتلا ہونے والے سارے افراد نوجوان مرد ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں یہ بیماری کیسی لگی

اس سے قبل یورپ کے متعدد ممالک میں  منکی پاکس کے کیسز سامنے آئے  ۔سپین میں منکی پاکس کے 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ پرتگال میں  9اور کینیڈا میں منکی پاکس کے 13 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔