سی ٹی آئی گراؤنڈ میں مسیحی برادری کو اعتراض،پی ٹی آئی کسی اور جگہ جلسہ کر لے، حمزہ شہباز


لاہور(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے۔

حمزہ شہباز نے ایف آئی اے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سیالکوٹ میں کسی اور مناسب جگہ جلسہ کر لے، سیالکوٹ میں سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے پرمسیحی برادری کو اعتراض ہے،سی ٹی آئی گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت نہیں دیں گے،ہماری انتظامیہ نے ان سے رات کو تین گھنٹے مذاکرات کئے ،عیسائی برادری کے تحفظات ہیں، وہ پرائیویٹ جگہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ کوئی پبلک پلیس پر کرلیں لیکن انہوں نے بات نہیں مانی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خون خرابہ چاہتا ہے