عبدالعلیم خان نے سینئر وزیر بننے سے معذرت کرلی


لاہور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی سینئر وزیراور وزارتوں کی پیشکش پرعبدالعلیم خان نے شکرئیے کے ساتھ معذرت کرلی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق  رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے پہلے دن ہی مسلم لیگ(ن)کی قیادت کو کوئی بھی وزارت نہ لینے سے متعلق آگاہ کردیا تھا۔ترجمان عبدالعلیم خان گروپ میاں خالد محمود نے عبدالعلیم خان کے کوئی بھی عہدہ نہ لینے کے بارے میں تصدیق کردی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عبدالعلیم خان کی وزارت،عہدے یا کسی اور تقرری کے حوالے سے خبریں درست نہیں۔انھوں نے وضاحت کردی کہ عبدالعلیم خان کوئی وزارت یا سرکاری عہدہ نہیں لیں گے۔