حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ 15روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہرماہ کی 14اور آخری تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وزیراعظم آفس بھیجی جاتی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیا جاتاہے۔