اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ہراساں کرنے سے روک دیا


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت  چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مریم ملک کی جانب سے وکیل ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئی۔

ایمان مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس کیا گیا ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔