عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن غیرآئینی ،مسترد کرتا ہوں،عمرسرفراز چیمہ


لاہور (صباح نیوز) برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا  ہے کہ عہدے سے ہٹانے کا غیرآئینی نوٹیفکیشن مسترد کرتا ہوں۔

عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے غیر معمولی حالات کے پیش نظرسمری مسترد کرنے کے باوجود کیبنٹ ڈویژن نے غیر آئینی نوٹیفکیشن جاری کیا جسے مسترد کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، انشا اللہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔