اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں میکرواکنامک استحکام ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس عہدیداران نے ملاقات کی جس میں آئندہ مالی سال 2022-23 کے قومی بجٹ کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا،
کاروباری طبقے کو ٹیکسیشن سے متعلق درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں وزیر خزانہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس حکام کو موجودہ معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا