وزیرخزانہ نے محصولات میں28.7فیصداضافے پرایف بی آرکی کارکردگی کوسراہا


اسلا م آباد(صباح نیوز)خزانہ اور محصولات کے وزیر مفتاح اسماعیل نے محصولات میں اٹھائیس اعشاریہ سات فیصد اضافے پر فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں امید ظاہر کی کہ موثر پالیسیوں اور لائحہ عمل کے نتیجے میں ادارہ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کی توقعات پر پورا اترے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال اسی مدت کے تین ہزار نوسو اکیاسی ارب روپے کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران اب تک پانچ ہزار ایک سو بائیس ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی ہے