کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق رات گئے کورنگی صنعتی ایریا مہران ٹائون میں واقع کپڑوں کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
اطلاع ملنے کے فورا بعد فائر بریگیڈ کے 3 فائر ٹینڈرز موقع پر آگ بجھانے کے لیے پہنچے، تقریباً 1 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام نے کہا کہ واقعہ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔