سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن بے قصور قرار


لاہور(صباح نیوز)لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے سابق ڈی جی بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔

مقدمے کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے موقف پیش کیا کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے کا موقف تھا کہ بشیر میمن کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔ بشیر میمن نے عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لیں۔