لاہور(صباح نیوز)لاہور کی سیشن عدالت نے سپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی حمزہ شہباز و دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس کو 29 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی درخواست پر سیشن عدالت میں سماعت کی۔عدالتی حکم پر ایس پی سول لائن عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ ہمیں درخواست کی کاپی موصول نہیں ہوئی ہےعدالت نے پولیس کو 29 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست لیگی ایم پی ایز، 200 نامعلوم افراد کے خلاف دائر ہے۔