ضمانتی سزا یافتہ قیدی پاکستان کا موجودہ وزیراعظم ہے، قاسم سوری


اسلام آباد(صباح نیوز)سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ضمانتی سزا یافتہ قیدی پاکستان کا موجودہ وزیراعظم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ بیان میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ سپریم کورٹ سے ایک سزا یافتہ قیدی چار ہفتے کی ضمانت لے کر تین سال سے بھاگا ہوا ہے، ضمانتی سزا یافتہ قیدی پاکستان کا موجودہ وزیراعظم ہے، جو خود بھی ضمانت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت دیگر کیسوں کی سماعت سے پہلے اس کیس کی سماعت کرے، شکریہ۔