ملکی مفاد اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کاتقاضا ہے،شہباز شریف


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔