پی ٹی آئی حکومت کا ٹڈی دل سب کچھ چٹ کرگیا،سعد رفیق


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار تباہی سرکار ثابت ہوئی۔ پی ٹی آئی حکومت کا ٹڈی دل سب کچھ چٹ کرگیا۔

ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

ا نہوں نے کہا کہ اتحادی اورتمہارے باضمیرساتھی قومی بربادی میں حصہ داربننے کو تیار نہ تھے۔ ایمپائرنیوٹرل ہوئے، 17اتحادی اور20 باضمیرپی ٹی آئی ممبران نے بازی پلٹ کرملک بچالیا۔ آئین شکن جھوٹے!الزامات ہوا میں لہرانے کی بجائے عدالت میں ثابت کرو۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں سعدرفیق نے کہا کہ ڈئیر عمران ! گھبرانا نہیں بالکل ۔۔۔الیکشن کروا دیں گے مگر آپ کی چندسنگین غلطیاں درست کرنے کے بعد۔ آپکا ڈالاہوا گند ذرا صاف کرنے اورکچھ کرتوت سامنے لانے کے بعد ۔ ہم 2014 سے بھگت رہے مگرآپ کواتنی زحمت نہیں ہو گی، منتظر رہیں ،ریلیکس۔