عوام اپنے لیڈر عمران خان کو پھر وزیراعظم بنائیں گے،زرتاج گل


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جب بھی عوامی عدالت لگے گی تو عوام اپنے لیڈر عمران خان کو پھر وزیراعظم بنائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ سکرپٹ اوپر والے کا سب سے بھاری ہے کہ تم بائیس بے ضمیروں کا تو سودا کر سکتے ہو، لیکن بائیس کروڑ محب وطن پاکستانیوں کو نہیں خرید سکتے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں زرتاج گل نے کہا کہ جب بھی عوامی عدالت لگے گی، تو عوام اپنے لیڈر عمران خان کو پھر وزیراعظم بنائیں گے۔