عوام آئندہ الیکشن میں ضمیر فروشوں کو ووٹ نہیں دینگے، فرخ حبیب


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ  عوام آئندہ الیکشن میں ضمیر فروشوں کو ووٹ نہیں دینگے، عمران خان پوری قوم کے لیے رہبر بن چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں فرخ حبیب نے گزشتہ رات ہوئے لاہور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں کو  بہت عرصے بعد عمران خان کی شکل میں ایسا لیڈر ملا جس پر آنکھیں بند کرکے اعتماد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری قوم کے لئے رہبر بن چکے  ہیں جو غلامی کیخلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کرپشن میں اگر کوئی ضمانت پر ہوتو اسے چپڑاسی نہیں بنایا جاتا لیکن یہاں وزیراعظم بنادیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام آئندہ الیکشن میں کسی صورت ضمیر فروشوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔