تبدیلی نہیں، انقلاب آرہا ہے،فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ  اب تبدیلی نہیں بلکہ انقلاب آرہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے لاہور جلسے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان تبدیلی نہیں بلکہ اب انقلاب آرہا ہے، آج سے چند ہفتوں کے بعد انشا اللہ ایک بار پھر عمران خان وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شکریہ زندہ دلان لاہور آپ نے ایک تاریخ رقم کردی، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے پر مبارک ہو۔

انہوں نے مزید کہاکہ 2011 ء میں شروع ہونے والے اس تاریخی مقام پر اپنے پانچوں جلسوں کی میزبانی کرنے کا موقع ملنے پر واقعتا عاجز ہوں۔