فارن فنڈنگ کیس ، پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30روز میں کرنے کے خلاف دائر انٹراکورٹ اپیل پر رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ کے اعتراضات ختم کردیئے گئے۔

عدالت نے درخواست پر مزید سماعت سوموار کے روز تک ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات کے خلافدرخواست پر سماعت کی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی درخواست پر رجسٹرارآفس کے اعتراضات کو ختم کر دیا۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت سوموار کے روز تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔