لاہور(صباح نیوز) پنجاب اسمبلی میں16 اپریل کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس تشدد سے متاثرہ پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہے، وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
ترجمان تحریک انصاف نے بتایا ہے کہ آسیہ امجد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس تشدد کا نشانہ بنی تھیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق آسیہ امجد پچھلے 30 گھنٹے سے وینٹی لیٹر پر ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خاتون ایم پی اے آسیہ امجد اس وقت ایم ایچ راولپنڈی کے آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق آسیہ امجد کوما میں چلی گئیں، طبیعت انتہائی تشویشناک ہے۔ آسیہ امجد چیئرپرسن پارلیمانی کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ہیں۔