لاہور(صباح نیوز)پنجاب بھر میں سموگ سے نزلہ ، زکام سمیت بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑھتی فضائی آلودگی ماحول اور صحت پر اثر انداز ہونے لگی جس کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز میں اضافہ ہو گیا ۔ پنجاب میں 454 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ساہیوال میں454 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔
فضائی آلودگی رائے ونڈ میں 409، فیصل آباد میں 375، لاہور میں 336، گوجرانوالہ میں 246، بہاولپور میں 237 اور مرید کے کی فضا میں 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی۔لاہور کے مختلف علاقوں میں پرٹیکیولیٹ میٹرز بڑھنے سے سموگ ماحول پر اثر انداز ہونے لگی۔
فضائی آلودگی لاہور کے ملتان روڈ پر 463، وحدت روڈ پر 453، فتح گڑھ میں 450، انارکلی بازار میں 449، ٹاون شپ میں 433 اور ماڈل ٹائون میں 413 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔