شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور،تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد


اسلام آباد (صباح نیوز)متحدہ اپوزیشن کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے۔تحریک انصاف کے شہباز شریف پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد ہوگئے  ہیں ۔

نئے قائد ایوان کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ تحریک انصاف نے شہباز شریف پر اعتراضات عائد کردیے۔پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان نے اعتراض کیا کہ شہباز شریف پر مقدمات درج ہیں،

آرٹیکل 233 کاغذات نامزدگی کو منظور کرنے یا مسترد کرنے کا تین جگہ پر اختیار دیتا ہے، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔تاہم سیکریٹری قومی اسمبلی نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔