اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پرمیں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے تحریک انصاف نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مجوزہ استدعا میں ہے کہ آرٹیکل 69آئین کا حصہ ہے، سپریم کورٹ اسمبلی کے اختیارات نہیں لے سکتی، سپریم کورٹ کا 7اپریل کا فیصلہ معطل کیا جائے اور قومی اسمبلی کو رولز کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔دوسری جانب رمضان المبارک میں عدالت کے دفتری اوقات 12:30بجے تک مقرر ہیں، اور وقت ختم ہونے کی وجہ سے حکومت کی ڈپٹی سپیکر رولنگ فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر نہ ہو سکی۔