ہم یہاں ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ، نور عالم خان کی ایوان سے سیلفی ویڈیو


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفے کے دوران اپنی ایک سیلفی ویڈیو جاری کی ہے۔

نور عالم خان کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیو میں وہ کہتے ہیں کہ میں ان سب کو کہتا ہوں کہ ہم سب یہاں پر آئے ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، شکریہ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلائے گئے قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کیا گیا تھا، اس دوران نور عالم خان نے اپنی یہ مختصر ویڈیو جاری کی۔