کپتان اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کپتان پنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے-بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہے کہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں وہ ہار چکے ہیں-مٹھائی پھر ضائع-الفاظ یاد رکھیے گا-آنے والا وقت بتائے گا انشا اللہ-قوم نے فیصلہ کرلیا ہے،کپتان اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔