اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل عالمی اقتصادی فورم، گلوبل پیس کینیڈا، پلڈاٹ اور دیگر معتبر اداروں نے نیب کی انسداد بدعنوانی سے متعلق آگاہی پالیسی کو سراہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کی آگاہی پالیسی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بدعنوانی کے خطرات سے آگاہی کیلئے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں پچاس ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں جن کے شاندارنتائج نکلے ہیں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب پاکستان سے بدعنوانی کے مکمل خاتمہ کیلئے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے میگاکرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے