توہین عدالت کیس’ رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کروادیا


اسلام آباد (صباح نیوز)توہین عدالت کیس میں سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم نے بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروادیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت26اپریل تک ملتوی کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت رانا محمد شمیم عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان حلفی جمع کروایا۔

اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان سپریم کورٹ آف پاکستان میں مصروفیت کے باعت عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے رانا شمیم کے بیان حلفی کی کاپی اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26اپریل تک ملتوی کردی۔