اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی بی اے، صحافتی تنظیموں اور سینئر صحافیوں کی پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف درخواستوں پر سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس سے متعلق درخواستوں پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تمام درخواستیں یکجا کر کے سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش نہ ہوئے، سینئر وکیل منیر اے ملک طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔پی ایف یو جے، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز سمیت کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر، فرحت اللہ بابر بھی پٹیشنرز میں شامل ہیں۔