اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد 5 یا 6 ووٹوں سے ناکام ہوگی۔
انہوں نے بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 5یا 6 ووٹوں سے ناکام ہوگی ،پرویز الٰہی آسانی سے وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں گے۔جہانگیر ترین بھی پرویز الٰہی پر اعتماد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 48گھنٹے اہم ہیں ،دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا۔ایم کیو ایم کا ووٹ پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے ایم کیوایم حکومت کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرے گی۔