پریڈگراؤنڈ جلسے میں قوم نے اپنا فیصلہ سنادیا،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پریڈگراؤنڈ جلسے میں قوم  نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرٹوئٹرپربیان میں اسد عمر نے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے کو کامیاب قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف جس تعداد میں پاکستانی اپنے کپتان کی کال پر نکلے، اور ان میں جو جوش اور جذبہ تھا

واضح ہو گیا ہے کہ قوم نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے، اب خودداری کے ساتھ، ایک حقیقی معنوں میں آزاد ملک بن کر زندگی گزارنی ہے۔