لاہور(صباح نیوز)ترین گروپ نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ترین گروپ کے اراکین نے بیٹھک کی جس میں جہانگیر ترین ویڈیو لنک سے شریک ہوئے۔بیٹھک میں صوبائی وزیر مراد راس سے ملاقاتوں اور حکومتی شخصیات کے رابطوں پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر ارکان کی اکثریت نے موقف اپنایا کہ ہمارے معاملات کو حل کرنا صوبائی وزراکے بس میں نہیں، مذاکرات وفاقی ٹیم یا وزیر اعظم سے ہی کرنے چاہیے۔
ترین گروپ کے رکن فیصل حیات جبوانہ نے کہا کہ جب تک معاملات کو حل نہیں کیا جاتا حکومت کی کسی ایکٹویٹی میں شامل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کے تمام اراکین متحد ہیں اور یہ سب کا مشترکہ فیصلہ ہے، وفاق کی سطح پر معاملات کے حل کیلئے مذاکرات کریں گے