اسلام آباد(صباح نیوز)سیاسی جلسوں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اور ایف سی اضافی نفری بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی زیرصدارت اسلام آبادمیں جلسوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان نے بھی شرکت کی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ جلسوں سے شہریوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں آنی چاہیے انتظامیہ یقینی بنائے کہ جلسے مختص کردہ مقامات پرہی ہوں۔
اسلام آباد پولیس کی معاونت کیلئے پنجاب اور کے پی سے اضافی نفری لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری طلب کی جارہی ہے۔
سیاسی جلسوں کی سیکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا اور تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔اس موقع پر مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا کہ حکومت شہریوں کیتحفظ کیلئیہرآئینی راستہ اختیار کرے گی۔