اسلام آباد(صباح نیوز)مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے نمبرز پورے، اتحادی ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تاریخی دن ہے ،اسی دن عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ جب پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا، ٹیم بڑی کمزور تھی۔پارٹی ممبر واپس آئے ہیں اور مزید بھی آئیں گے، ممبران واپس آکر اپوزیشن کو سرپرائز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے نمبرپورے ہیں،وزیراعظم عمران خان سرپرائز دیں گے ۔