پاکستان کے سمندری خزانے کے عنوان سے تین روزہ نمائش کامیابی سے الحمراء آرٹ گیلری میں اختتام پذیر ہوئی


لاہور(صباح نیوز) پاکستان کے سمندری خزانے کے عنوان سے تین روزہ نمائش کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی جو الحمراء آرٹ گیلری میں کموڈور سہیل احمد کی سرپرستی میں ہوئی،پاکستان کے سمندری خزانے ایک منفردنمائش ہے جس کی پہلی دفعہ پاکستان میں نمائش کی گئی

نمائش کا افتتاح وائس ایڈمرل جاوید اقبال نے نیول وار کالج کے کموڈورجاوید احمد اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی ذولفی کی موجودگی میں کیا،یہ ایک سولو شو ہے جو ڈاکٹر جویریہ نباحت امین نے وجود میں لایا

امین نے کنونشنل آرٹ،لٹریچر اور ٹیکنالوجی کے درمیان خلاء کو پورا کیا،انہوں نے بصری فن،شاعری کی منفرد سہ رخی سامنے لائی اور حقیقت کو بڑھاوا دیتے ہوئے ناظرین کواپنے فن کے بارے جہتی تجربہ دیا

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کہ اس نمائش کے ذریعے ان کا مقصدفن کے ان عناصرکو اجاگر کرنا اور عوام میں سمندری سے متعلق آگاہی لانا ہے

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرخالد مسعود گوندل نے نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے ایسا منفرد تصور سامنے لانے کے لئے آرٹسٹ اور انتظامیہ کی تعریف کی۔یہ نمائش 21 مارچ سے 23 مارچ تک جاری رہی۔۔