وکلا ء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں،فواد چوہدری


اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وکلاء تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جواب پڑھ کر لگتا ہے سپریم کورٹ بارباڈی نون لیگ کے تابع ہے،

وکلا تنظیموں کا کام سیاسی جماعتوں کا آلہ کار بننا نہیں اپنی آزادانہ حیثیت برقراررکھنا ہے، عام وکیل وکلا تنظیموں کے اس کردار سے نالاں ہے اور لاہور بار کے انتخابات میں اس گروپ کو جو شکست ہوئی وہ وکلا کاردعمل ہے۔