ملک میں قرآن وسنت کا نظام نافذ ہو گا تو معیشت بہتر اورملک خو شحال ہو گا۔میاں محمد اسلم


اسلام آباد (صباح نیوز ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں قرآن وسنت کا نظام نافذ ہو گا تو  معیشت بہتر اورملک خو شحال ہو گا، ہر شخص کو باعزت روزگار ملے گا ،ملک خوشحالی اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا ، سابقہ اور مو جو دہ حکمرانوں نے ملک اور قوم پر قر ضوں کا پہاڑ کھڑا کر دیاہے ، سودی نظام نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، انھوں نے کہا پی ٹی آئی ، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو نظریاتی، اخلاقی، معاشی لحاظ سے مفلوج کر کے رکھ دیا ہے ،پاکستان پر بر سر اقتدار تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کو دھوکا دیا، جماعت اسلامی بر سر اقتدار آکر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر ے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنجاب کیش ایند کیر ی کی نویں بر انچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر پی سی سی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری طاہر ،مر کزی تنظیم تا جرتان پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری ، اسلام آباد سمال چیمبر کے صدر زاہد قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

میاں محمد اسلم نے کہا پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور لاقانونیت میں بے انتہا اضافہ ہوا، وزیراعظم اور اس کی ٹیم بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، پاکستان کے عوام سٹیٹس کو سے تنگ آ چکے ہیں اور حقیقی تبدیلی کے منتظر ہیں۔ جماعت اسلامی اللہ تعالیٰ کی مددو نصرت اور عوام کی مدد سے ملک کی عدالتوں، ایوانوں، تعلیمی اداروں میں قرآن کا نظام نافذ کرے گی، انھوں نے کہا سودی معیشت کا خاتمہ کر کے ایک اسلامی فلاحی مملکت کی بنیاد رکھی جائے گی۔