لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے ڈینگی کے تدارک کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کر لیں۔
آج لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈینگی سے بچائو کے لیے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی ۔
عدالت نے اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ سے استفسار کیا کہ ڈینگی کا پھیلائو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیںاور ڈینگی پر قابو کیوں نہیں پایا جا رہا۔درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہسپتال ڈینگی مریضوں سے بھر گئے ہیں، حکومت ڈینگی کے پھیلائوکو روکنے میں ناکام ہو گئی ۔
عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 12 نومبر تک ملتوی کردی۔