قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیزاجلاس 25 مارچ کو طلب


اسلام آباد (صباح نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس 25 مارچ 2022بروز جمعہ المبارک دن 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا۔

اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 54(3) اور شق 254کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 41 واں اجلاس ہو گا۔