اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی۔
ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ وزیر دفاع پرویزخٹک نے رات گئے ان سے رابطہ کیا۔ عون چوہدری کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اہم فیصلے روک لیں ہم جلد اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری سے گفتگو میں پرویزخٹک نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ترین گروپ کے عون چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے۔