اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے سے متعلق کیس میں وزیراعظم عمران خان کوآج ہی طلب کرلیا ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا وزیراعظم نے عدالتی حکم پڑھا ہے ؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کو عدالتی حکم نہیں بھیجا تھا، وزیراعظم کو عدالتی حکم سے آگاہ کروں گا۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب یہ سنجیدگی کا عالم ہے ؟ وزیراعظم کو بلائیں ان سے خود بات کرینگے، ایسے نہیں چلے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ اے پی ایس کا واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی تھی، کیس میں رہ جانے والی خلا سے متعلق آپ کو آگاہ کرنے کا کہا گیا تھا۔
اس حوالے سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے خالد جاوید خان ہم تمام غلطیاں قبول کرتے ہیں، دفتر چھوڑ دوں گا لیکن کسی کا دفاع نہیں کروں گا لیکن اعلی حکام کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی۔