وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کی ہیں ۔بدھ کو ارکان قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی، محمد ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، ریاض فتیانہ، سردار نصراللہ دریشک، نجیب ہارون، سردار محمد خان لغاری، عاصمہ قدیر اور جویریہ ظفر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

سندھ سے ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ رابیعہ اظفر، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مبین جتوئی اور ارسلان گھمن کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی ملاقاتوں میں وفاقی وزرا مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، سید علی زیدی اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے ۔ارکان پارلیمان نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کے ہماری حکومت نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ہماری کوششوں سے عالمی سربراہان بشمول روسی صدر پیوٹن اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے آواز اٹھائی۔ پوری مسلم امہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کے پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے جس کی وجہ سے ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی کامیابی ہماری ہوگی۔ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور سیاسی امور زیر غور آئے۔وزیر اعظم کی اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی ۔