کراچی(صباح نیوز)ملک بھر میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ سی این جی سٹیشنز ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
سی این جی اسٹیشنز کے کھلنے سے فیول کی مد میں 84 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی ملنے کے باعث عام آدمی فیول کی مد میں ماہانہ 6 سے 10 ہزار روپے بچت کر سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ سی این جی کے استعمال سے پبلک ٹرنسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ نہیں ہو گا۔